وزیر خارجہ علی اکبرصالحی نے آج تہران میں منعقدہ سرحدی فورسز کے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوری نظام، حکومتی ڈھانچے، اھداف و مقاصد اور افکار و نظریات کے لحاظ سے دنیا کا بہترین نظام ہے کیونکہ سب لوگ منجملہ سکورٹی فورسز اپنے فرائض کو مکمل ہوشیاری سے انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بہت سے ملکوں کے برخلاف اپنا امن و سکیورٹی باہر سے حاصل نہیں کرتا بلکہ یہ نظام حکومت اور حکام ہیں جو احسن طریقے سے سکیورٹی اور امن قائم کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ علی اکبرصالحی نے سرحدوں پر امن کی برقراری اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ سرحدی اختلافات ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایران اور افغانستان کے مابین سرحدی امور، پانی کے مسائل، تجارتی امور اور سکیورٹی اور ٹرانزیٹ امور میں اسٹراٹیجیک معاہدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان معاہدوں پر جلد از جلد عمل درآمد ہوگا۔ انہوں نے مغرب کی جانب سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی مخالفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ مغربی ملکوں کامسئلہ ایران کے انقلابی افکار ہیں۔
2 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 396484
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی نظام حکومتی ڈھانچے، اھداف اور افکار ونظریات کے لحاظ سے دنیا کا بہترین نظام حکومت ہے۔